ملک دشمن ایجنسیاں ملک میں دہشت گردی کر کے طالبان کا نام لگا دیتی ہیں

مصطفی آباد/للیانی: ملک دشمن ایجنسیاں ملک میں دہشت گردی کرکے طالبان کا نام لگا دیتی ہیں، طالبان دشمن نہیں بلکہ محب الوطن ہیں ان سے مذاکرات وقت کی ضرورت ہے، کل کے مجاہدین کو آج کا دہشت گردی بنا دیا گیا ہے۔

ن لیگ کی سابقہ حکومت نے جزل ضیا کے کہنے پر اپنی ضرورت کے تحت مجاہدین کو تیار کیا۔ اب وہی مجاہدین دہشت گردی کیسے ہو گئے۔ اس سلسلے میں دینی حلقوں میں سخت تشویش پائی جاتی ہے۔ ملک میں جاری دہشت گردی کی روک تھام کیلئے فوری صدباب کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار پیر سید طاہر سجاد کاظمی زنجانی نے علما مشائخ کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہاگر طالبان کے پچاس گروہ بھی ہوں تو حکومت کیلئے ان سے مذاکرات کوئی مشکل کام نہیں، طالبان سے فوری مذاکرات کرکے محب اولوطن طالبان کوفوج میں شامل کیاجائے، کیونکہ کل تک یہی طالبان پاکستان کی جنگ لڑتے رہے ہیں۔ اجلاس سے صوفی محمد رمضان چشتی، محمد کاشف ودیگر علما کرائم عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔