ملک سے دشمنی کرنے والوں کو بے نقاب کیا جائے: طاہر القادری

Tahir-ul-Qadri

Tahir-ul-Qadri

ڈیرہ غازی خان (جیوڈیسک) تحریک قصاص کے جلسے سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان کو بچانا ہے تو سارے گھناؤنے چہروں سے پردہ اٹھانا ہو گا۔

مکروہ چہرے سازش کے پردے کے پیچھے بیٹھے ہیں۔ عوامی تحریک کے سربراہ نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو اقتدار میں لانے کے لیے بھارت نے اربوں ڈالر خرچ کیے۔

پوری قوم کوسوچنا ہو گا کہ میرے الزام کو نواز شریف نے کبھی مسترد نہیں کیا۔

ایم کیو ایم کے بارے بات کرتے ہوئے طاہر القادری کا کہنا تھا متحدہ قائد کے اشتعال انگیزبیانات کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملک سے دشمنی کرنے والوں کو بے نقاب کیا جائے۔