کراچی : وفاق المدارس مجلس عاملہ کے رکن جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہاکہ ملکی نظریاتی تشخص کو پامال کرنے کی سازشیں ہو رہی ہیں، مذہبی طبقے کو ملکی استحکام اور نظریاتی تحفظ کیلئے متحد ہونے کی ضرورت ہے۔
بھارتی جاسوس کی بلوچستان سے گرفتاری بھارت کا اصل چہرہ اور ہمسائیوں کی اصلیت کھل کر واضح ہوگئی ہے،حکومت مسئلہ کو عالمی سطح پر اٹھائے ۔ ہفتہ کو جامعہ بنوریہ عالمیہ میں عشرہ استحکام پاکستان ومدارس کے حوالے سے علماء کرام کے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ملکی استحکام کیلئے نظریاتی سرحدات کا تحفظ کیلئے علماء کرام کو متحد ہوکر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے ،عالمی قوتیں گڈ جوڑ سے ملک کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کو نقصان پہنچانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں،بلوچستان سے ”را”کے ایجنٹ کی گرفتاری سے ثابت ہوگیاکہ بھارت خطے کے امن کو برباد کرنے کا ذمہدار اور پاکستان میں مداخلت کر رہا ہے۔
حکومت کی ذمہداری بنتی ہے کہ وہ اس مسئلہ کو عالمی سطح پر اٹھائے، انہوں نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج کا کردار قابل تحسین ہیں ملک کو دہشت گردی کی عفریت سے نجات دلانے میں فوجی جوانوں بے مثال قربانیاں دی ہیں ، انہوںنے کہاکہ پاک فوج ملکی جغرافیائی سرحدوں کی محافظ ہے اور اہل مدارس اور علماء نظریاتی سرحدوں کے محافظ ہیں ،ملک کو سیکولر بنانے کی سازشوں کے سدباب کیلئے ملکی مذہبی طبقے کو آگے آنے کی ضرورت ہے ، آئے روز کوئی نہ کوئی شوشا چھوڑ کر حکمران وسیاستدان ملک کو سیکولرزم کی طرف دھکیلنے کی ناکام کوششیں کی جاتی ہیں مگر انشاء اللہ وطن عزیز کیخلاف کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ مذہبی طبقہ باالخصوص علماء کرام اور اہل مدارس کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ملکی استحکام ونظریاتی تحفظ کیلئے تمام تر اختلافات کو بالائے طاق رکھ متحد ہوجائیں ،وفاق المدارس العرابیہ کی زیر اہتمام لاہور میں 3اپریل کو لاہور میں نے والی عظیم الشان استحکام پاکستان ومدارس کانفرنس مدارس اور مذہبی طبقے کیخلاف سازشوں کا سدباب ہوگااور علماء کے اتحاد کیلئے سنگ میل ثابت ہوگی ،انہوںنے کہاکہ گزشتہ روز بلاول زرداری کا ملک میں اقلیتوں کے حقوق کے حوالے سے بیان ملکی بدنامی اور ملکی تشخص کی پامالی کا باعث ہے۔
بلاول کو اپنے بیان سے رجوع کرنے کی ضرورت ہے ملکی آئین کے تقاضے کے مطابق اقلیتوں کو حقوق حاصل ہیں اقلیتوں کے نام پر سیاست نہ چمکائی جائے ، انہوںنے کہاکہ کسی غیر مسلم کو سربراہ مملکت بنانے کی اجازت آئین نہیں دیتاہم سمجھتے ہیں اس طرح کے بیان دیکر حکمران اور سیاستدان طبقہ ملکی آئین کو پامال کر رہا ہے۔