ملک میں مہنگائی کی شرح میں ایک بار پھر اضافہ
Posted on February 18, 2014 By Majid Khan اسلام آباد, کاروبار
Inflation
اسلام آباد (جیوڈیسک) پانچ ہفتوں کے بعد ملک میں مہنگائی کی شرح میں ایک بار پھر اضافہ ہونا شروع ہو گیا، غریبوں کیلئے دال روٹی بھی مزید مہنگی ہو گئی۔
ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق 13 فروری کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح 0 0.14 فیصد بڑھ گئی۔
گزشتہ ہفتے کے دوران دال، آٹا، چاول، گوشت اور خشک دودھ سمیت دیگر اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔
اس دوران فی کلو دال دو روپے جبکہ دس کلو آٹے کا تھیلا 3 روپے مہنگا ہوا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ غذائی اشیاء کے نرخ بڑھنے سے مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com