لاہور (جیوڈیسک) یوم تکبیر کے موقع پر خصوصی پیغام میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ اس دن عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ وطن عزیز کی سالمیت ، خود مختاری اور دفاع پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔
ایوان وزیراعلی لاہور سے جاری خصوصی پیغام میں وزیراعلٰی محمد شہبازشریف کا کہنا ہے 28 مئی پاکستان کی سیاسی اور دفاعی تاریخ کا اہم ترین دن ہے ۔ پوری قوم کیلئے یہ دن باعث مسرت و افتخار ہے۔
اس دن تمام تر دباؤ کے باوجود ایٹمی دھماکے کر کے ایک نئی تاریخ رقم کی گئی۔ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں 28 مئی 1998 ء کو قوم کا سر فخر سے بلند ہوا۔ 18 ویں یوم تکبیر کے موقع پر قوم کو مبارکباد ہو ۔ یوم تکبیر قومی امنگوں کا ترجمان اور ملی یکجہتی کا تاریخ ساز دن ہے۔