لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ ملک میں مک مکائو، کھائو پیو اور مفادات کی سیاست ہو رہی ہے، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف واحد جماعت ہے جو عوام کے پاس جا رہی ہے۔
حکمرانوں کو سن لینا چاہئے اب دعووں سے کام نہیں چلے گا۔ بلدیاتی انتخابات کے بغیر ملک میں گڈگورننس نہیں آ سکتی، پاکستان میں کبھی طاقتور کا احتساب نہیں کیا جا سکتا اور وہ ہمیشہ لوٹ مار کر کے بھی بچ جاتا ہے۔ مسلم لیگ ن کی ناکام پالیسیوں سے ملک نہیں چل سکتا اس کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ،مسلم لیگ ن اتنا ظلم کرے جتنا وہ کل برداشت کرسکے ،شریف برادران نے ماضی کی غلطیوں سے کچھ نہیں سیکھا ،وہ آمرانہ اندازمیں حکومت چلانے کے عادی ہیں،ن لیگ کے قائدین اپنے لئے مشکلات پیدا کررہے ہیں ،آنے والے وقت میں ان کو بہت دقت ہوگی۔