اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ کوئی بھی تیسرا ملک ایران اور پاکستان کے تعلقات پر اثر انداز نہیں ہوسکتا ۔
وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان سے ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے ملاقات کی جس میں پاک ایران تعلقات ، سیکورٹی سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے فروغ میں پیشرفت اور خطے میں پائی جانے والی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ کوئی بھی تیسرا ملک ایران اور پاکستان کے تعلقات پر اثر انداز نہیں ہوسکتا ۔ وزیرِ داخلہ کا دونوں ممالک کے مابین سرحدوں کی نگرانی اور معلومات کے بر وقت تبادلے کے نظام کو مزید مؤثر بنانے پر زور دیا ۔