لاہور (جیوڈیسک) ملک بھر میں آج جمعتہ الوداع یوم القدس کے طور پر منایا جائے گا۔ چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں نماز جمعہ کے بعد ریلیاں نکالی جائیں گی۔ آج ملک بھر میں الوداعی جمعتہ المبارک کے موقع پر جہاں روزوں کی قبولیت کی علاوہ ملک کی ترقی و خوشحالی اور امن و سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی وہیں۔
بیت المقدس اور مسجد اقصی پر اسرائیلی قبضے کیخلاف اور مسلمانان فلسطین سے اظہار یک جہتی کے لئے نماز جمعہ کے بعد ریلیاں نکالی جائینگی۔ خطبات جمعہ میں علما کرام امت مسلمہ کے اتحاد و یکجہتی پر روشنی ڈالیں گے۔ اس موقع پر سیکورٹی کیلئے خصوصی اقدامات بھی کئے جائیں گے مساجد کے باہر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری تعینات ہو گی۔