ملک یوسف کے ووٹرز سپورٹرزکا اہم اجلاس
Posted on July 9, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
کوٹلی : ملک یوسف کے ووٹرز سپورٹرزکا اہم اجلاس۔ ملک یوسف کو فوری طور پر مسلم لیگ ن میں شمولیت کا مطالبہ۔ 26 جون کے بعد پی پی کی حکومت قائم ہونے کے بعد سے اب تک پیپلز پارٹی کے 24 ہزار ووٹرز بے یار و مددگار ہیں۔ حکومتی سطح پر کوئی شنوائی نہیں ہو رہی ۔سینئر وزیر کی حلقہ ایک میں مداخلت، آسامیوں پر اپنے حلقہ کے لوگوں کی تعیناتی سے بھی کارکنان میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے کارکنان اور سابق امید وار اسمبلی حلقہ ایک کوٹلی ملک محمد یوسف ایڈووکیٹ کے ووٹر ز سپورٹرز کا ایک اہم اجلاس مقامی ہوٹل میں منعقد ہو ا۔ اجلاس میں کارکنان نے انتہائی غم و غصہ کیا اظہار کرتے ہوئے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملک یوسف فوری طور پر مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کریں۔
کیونکہ 26 جون 2011 سے آج تک پیپلز پارٹی کی قائم ہونے والی حکومت نے حقیقی کارکنان اور بالخصوص حلقہ ایک کو بالکل نظر انداز کر رکھا ہے۔ حلقہ کے 24 ہزار سے زائد ووٹر ز بے یار و مددگار ہیں۔ اور حکومت کی بے حسی کا ثبوت کوٹلی حلقہ ایک خود ہے۔ اس کے اندر برائے نام شروع کرائے گئے منصوبے بھی ادھورے پڑے ہیں۔ نوجوانوں کو روزگار کے سلسلہ میں کوئی ریلیف نہیں دیا گیا۔
بلکہ الٹا سینئر وزیر کی مداخلت نے حلقہ ایک کا پورا سسٹم تباہ کر کے رکھا ہو اہے ۔ میرٹ کی پامالی اور عوام کے دیرینہ مسائل کسی بھی صورت توجہ نہیں دی جا رہی۔ سپورٹرز اور ووٹرز نے کہا کہ ملک یوسف اب فوری فیصلہ کریں کیونکہ کارکنان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے ۔ ملک یوسف جو بھی اعلان کریں گے ہم اس کو آن کریں گے۔ اور ان کے شانہ بشانہ عوامی جدوجہد کریں گے۔