خیرپور ناتھن شاہ: پاکستان کے دیگر شہروں کی طرح خیرپور ناتھن شاہ میں بہی ہندو برادری نے ہولی کا تہوار بڑے جوش و خروش سے منایا۔ہندوں برادری کے لوگوں نے شہر بھر میں ریلیاں نکال کر ہولی کے رنگ بکھیر کر اپنی خوشیوں کا اظہار کیا ۔ہندو برادری کی طرف سے ہریش کمار اوڈ، سنتوش کمار، گوپی چند لال، مکیش کمار اور دیگر کی قیادت میں کمیونٹی سینٹر سے نیشنل پریس کلب تک ریلی نکالی گئی۔ہولی کے اس تہوار کے موقعے پرمسلمانوں کی بڑی تعداد ان کی خوشیوں میں شامل ہوئی۔اس موقعے پر سینےئر صحافی فیاض جعفری، سید شفقت عباس، پ پ تحصیل خیرپور ناتھن شاہ کے صدر اعجاز چانڈیو، کامریڈ لیاقت سومرو، عادل مراد قریشی، زاہد زنگیجواور دیگر ہندو برادری کی خوشیوں میں شریک ہوئے۔
ہولی کے موقعے پر ایک دوسرے پر خوشی کے رنگ لگانے کے ساتھ ساتھ پوجا کی گئی اور بھجنگ بہی گائے گئے۔ جس کے بعد ہولی کھل اٹھی۔ہندو عقیدے کے مطابق ہولی کا تہوار بہار کی آمد پر چاند کی بارہویں تاریخ کو منایا جاتا ہے۔
بچوں بڑوں خواتین اور خصوصا نوجوانوں نے ہولی کے موقعے پر اپنی خوشی کا اظہارکبہی زبردستی تو کبہی پیار سے رنگ لگا کر کیا۔ہولی کے رنگ فضا میں کیا بکھرے ہندو برادری کے لوگوں نے ایک دوسرے کو گلے لگایا اور دلوں سے رنجشیں دور کرنے کا عہد کیا۔