ملک خورشید احمد اعوان کو بچھڑے تین برس بیت گئے

Malik Zubair Sharfi

Malik Zubair Sharfi

تحریر : محمد زبیر شرفی
صدر، پاکستان مسلم لیگ (ن) لیبرونگ اوورسیز کویت ملک خورشید احمد اعوان مرحوم کی تحریر ہمیشہ ملکی حالات کی بہتری ملک دشمن عناصر کے خلاف ہوتی وہ سچ لکھنے سے کبھی نہیں ڈرتے تھے کویت سٹی (نمائندہ خصوصی) وقت تیزی سے گزر رہا ہے اچھی اور بری یادیں باقی رہ جاتی ہیں جب کوئی ایسی شخصیت اس وقت کے دھارے میں بہہ جاے جو آپ کی زندگی اور معاشرے میں خاص اہمیت کی مالک ہوتواس کو بھولنا ناممکن ہوتاہے کویت کمیونٹی کی ایک معتبر شخصیت ملک خورشید احمداعوان مرحوم کو ہم سے بچھڑے تین برس بیت گئے، لیکن آج بھی ہمارے دلوں میں ان کی محبت کادریا موجزن ہے آج بھی پاکستان مسلم لیگ (ن)کویت کے اجلاس ہوںیا پھرپاکستان کمیونٹی کی دیگر تقریبات ہوں ان کو یاد کیا جاتا ہے، ایک ایسا شخص جورشتے بنانا اور ان کو نبھانا جانتا تھا پاکستان مسلم لیگ (ن) کویت کے سابقہ سیکرٹری جنرل ملک خورشید احمداعوان کویت میں مقیم ایک سیاسی سماجی و ممتاز شخصیت ایک دمکتا ستارہ تھا۔

جو 24دسمبر2011ء بروز ہفتہ کی شام غروب ہو گیا ملک خورشید احمداعوان مرحوم با اخلاق اور سخی شخصیت کے مالک تھے ،کویت کیمونٹی میں محبت اور احترام سے جانے جاتے تھے،ان کا خلاء ان کے خاندان کے علاوہ تمام کیمو نٹی خصوصاً ان کے قریبی ساتھیوں میں بھی کبھی پُر نہ ہوسکے گاجوہمیشہ کے لیے اس دنیا میں اُن کی محبت سے محروم ہو گئے ،،ملک خورشید احمداعوان کویت کے الفروانیہ ہسپتال میں زیر اعلاج رہے،ایک تندرست انسان جس کو حلق میں درد کی شکایت ہوئی جو طول پکڑ گئی اور بالاخر ان کی موت کا سبب بنی، انجینئر اشرف ضیاء کاشمار ملک صاحب کے قریبی دوستوں میں ہوتا تھاجو اس دوران ان کے ساتھ رابطہ میں تھے ،راقم الحروف اور انجینئر ا شرف ضیاء نے ان کو کویت کے الفروانیہ ہسپتال میں داخل کروادیا تاکہ وہ جلد صحت یاب ہو سکیں، اس خبر سے عیادت کرنے کے لیے رشتہ داروں کے علاوہ دوست احباب بھی ہسپتا ل پہنچے ۔ ان سے محبت کرنے والوں کا عیادت کے لیے ہسپتال میں رش رہا سیاسی ،مذہبی،سماجی،ثقافتی و ادبی تنظیموں کے سربرہان وکارکنان کے علاوہ کویتی ہندوستانی اور دیگر ممالک کے افراد بھی عیادت کے لیے آتے رہے ملک خورشید احمداعوان مرحوم کی جلد صحت یابی کے لیے اللہ تعالٰی کے حضور دعاکرتے رہے۔

اس دوران ان اُن کی بیوی اور چھوٹابیٹا حسن خورشید بھی کویت پہنچ گئے آخری سانس تک ملک صاحب کے ساتھ ان کی خدمت کرتے رہے مجھے یاد ہے ہر جمعة المبارک کونماز جمعہ کے بعد ان کی صحت یابی کی دعائیں ہوتی رہیں۔ہم دوستوں نے جن میں ، ڈاکٹر ظہور اعوان،شمشاد احمد خان،میاں محمد ارشد،ملک طالب حسین صدیقی اور راقم الحروف نے مسجد میں قران خوانی و دعا کا خصوصی اہتمام کیا جس میںمذہبی،سماجی،ثقافتی تنظیموں کے کثیر افراد نے شرکت کی ملک خورشید احمداعوان مرحو م کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی گئی۔ وہ دو ماہ چار روز تک زیر اعلاج رہے کھا نا نہ کھانے اور جسم پہ دانے نکلنے کے سبب ان کی صحت بے حد کمزور ہو چکی تھی اسی حالت میں وہ خالق حقیقی سے جاملے،( اناللہ واناالیہ راجعون)
بچھڑا کچھ اس ادا سے کہ رُت ہی بدل گئی……اک شخص سارے شہر کو ویران کرگیا۔

Pakistan

Pakistan

ملک خورشید احمد اعوان نے اپنی تمام عمر سادگی اور عاجزی سے بسر کی وہ پاکستان مسلم لیگ کویت (میاں ارشد گروپ) کے مرکزی سیکرٹری جنرل تھے ،ملک خورشید اعوان مرحوم تنظیمی سرگرمیاں بہتر ومثبت طریقے سے انجام دیتے ،کویت میں تقریباً تمام تقریبات میں مدعوء ہوتے تقریر میں ان کا انداز بیاں منفرد ہوتا تقریب کی مناسبت سے بہترین الفاظ کا استعمال کرتے ،ہر طبقہ فکر کے افراد ان کواحترام کی نظر سے دیکھتے ، ملک خورشید اعون مرحوم کے تحریر کردہ تجزیاتی مضامین کویت کے اردو اخبارات کی زینت تھے،ان کی تحریر ہمیشہ ملکی حالات کی بہتری ملک دشمن عناصر کے خلاف ہوتی وہ سچ لکھنے سے کبھی بھی نہیں ڈرتے تھے اس انداز نے بھی کویت میں مقیم اردوپڑھنے والوں کو ان کا گرویدہ بنا دیا تھا ،میں ہی نہیں جوبھی ان سے ملتا ان کا گرویدہ ہوجا تا دیکھتے ہی دیکھتے ملک خورشید اعوان اپنے علاقہ کے علاوہ کویت میں مقیم پاکستانی کیمونٹی میں نمایاں مقام لے کر ابھرے ۔انہوں نے اپنے رشتہ داروں کے علاوہ کویت میں مقیم کیمونیٹی سے جو کوئی بھی ان سے مدد کے لیے رابطہ کرتا یا اُن کے علم میں آتاوہ اُن لوگوں کی بھرپور مدد کرتے ،ملک خورشید اعوان کی نماز جنازہ کویت میں مقیم نہایت ہی محترم شخصیت ادراہ منہاج القران ویلفیئر سوسائیٹی کویت کے سابقہ امیر ،موجودہ ممبر اوبیک حافظ محمد شبیر نے پڑھائی۔

نماز جنازہ میں،پاکستان مسلم سنٹر (ن)کویت (میاں ارشد گروپ) کویت کے صدر میا محمد ارشد ،،سنیئر نائیب صدر ملک حیات،نائیب صدرملک طالب حسین صدیقی ، سیکرٹری جنرل عرنان ناگرہ،ڈاکٹرظہور احمد، عہدددران بشیراحمدعلی،الف خان فریدی ۔،پاکستان بزنس کونسل کے صدر عارف بٹ، پاکستان پپلز پارٹی کویت کے بانی و صدر حاجی افضل نور،چوہدری مقصود احمد،پی پی پی کویت کے سنیئر رہنماء ملک حبیب الرحمٰن اعوان،پاکستان مسلم سنٹر(ن) کویت (راناعبدالستار گروپ) کے حاجی نجم اقبال ،محمود یعقوب ،ادراہ منہاج القران ویلفیئر سوسائیٹی کویت کے صدر محمد منیرگجر قادری ،ڈاکٹر مشتاق قادری،پاکستان مسلم لیبر ونگ ویلفیئر اوورسیز کویت کے صدر محمد زبیر شرفی ، سیکرٹری جنرل محمدسلیم غلام نبی، چیئر مین حکیم طارق محمود صدیقی،پاک کویت فرنڈشپ کے صدر ایڈوکیٹ رانااعجاز احمد، تحریک انصاف سوسائیٹی کویت کے صدر ارشد نعیم چوہدری،شمشاد احمد خان،پاکستان پپلز پارٹی بھٹو شھیدکے صدر غلام حیدرشیخ ۔ ، اعوامی نیشنل سنٹر کویت کے صدر ڈاکٹر جہانزیب خان،پاکستان نیشنل آرگنائزیشن کویت کے صدر رانا منیر احمد ،پاکستان ڈاکٹرایسوسی ایشن کویت، ڈاکٹر جمیل ھاشمی،پاکستان ویلفیئر کمیٹی کے صدر شکیل احمد ڈار،پاکستان مسلم ویلفیئر کمیٹی کے صدر ارشد جنجوعہ ،ادبی تنظیم ارباب فکر وفن کے سابقہ صدر افروز عالم۔

سیکرٹری جنرل بدر سیماب،اردو ادب کویت کے صدر فیاض وردگ،ہفت روزہ پیغام کویت کے چیف اڈیٹر محمد عمر ، روزنامہ نواے وقت کے بیوروچیف حاجی عبدالشکور، نیاز عابد، کویت کیمونیٹی کی معتبر شخصیت ،ملا طارق، محمد ایوب، ،زاہدبٹ،محمد طارق،محمد طفیل،ملک اخلاق،مقصود احمد،عابد ملک ،حافظ سلطان احمد،عثمان حنیف،علاوہ ازیں دیگر تنظیموںکے سربرہان ،سنیئر عہددران ،کارکنان کے علاوہ کثیر تعدادمیں پاکستانیوں اور دوسرے ممالک کے مسلمانوں نے شرکت کی،ہر فرد افسردہ اور آنکھیں نم تھیں۔ملک خورشیداحمد اعوان مرحوم کی میت پاکستان روانہ کر دی گئی جہاں پران کو ان کے آبائی گاؤں واہ کینٹ کے قریب فتح جنگ کے قبرستان میںبہت سے سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیا۔سب کے دلوں میں دھڑکنے والے ملک خورشیداحمد اعوان مرحوم کو رخصت کر کے دل بہت اداس اور آنکھیں آنسوؤں سے نم تھیں ہم سب کو منزلوں کے خواب دکھانے والا خود ان دیکھی منزلوں کی طرف چلا گیا اپنی بہت خوبصورت یادیںچھوڑگیا،اس موقع پر مجھے صفدر علی صفدرکے شعر یاد آرہے ہیں،
جواچھے دل کے مالک ہوںوہی دلدار ہوتے ہیں……دلی جزبات ہی زیست کا معیارہوتے ہیں
زمانہ ایسے لوگوں کو ہمیشہ یاد رکھتا ہے……جو اہلِ ظرف ہوتے ، صاحب کردار ہوتے ہیں۔

Malik Khurshid and Mian Arshad

Malik Khurshid and Mian Arshad

تحریر : محمد زبیر شرفی