ملک میں قتل و غاری کو ختم کرنے کیلئے تمام مسلمانوں کو یکجہتی اور بھائی چارے کا ثبوت دینا ہو گا۔ قاری محمد اشفاق

کروڑ لعل عیسن : ملک میں قتل و غاری کو ختم کرنے کیلئے تمام مسلمانوں کو یکجہتی اور بھائی چارے کا ثبوت دینا ہو گا۔ آئے روز ملک میں بے گناہ مسلمانوں کا قتل ہو رہا ہے جو قابل مذمت ہے اور اس میں غیر ملکی قوتوں کا ہاتھ ہے۔ قاری محمد اشفاق سعیدی ملک میں قتل و غاری کو ختم کرنے کیلئے تمام مسلمانوں کو یکجہتی اور بھائی چارے کا ثبوت دینا ہو گا۔ آئے روز ملک میں بے گناہ مسلمانوں کا قتل ہو رہا ہے جو قابل مذمت ہے اور اس میں غیر ملکی قوتوں کا ہاتھ ہے جو کہ پاکستان اور مسلمانوں کی ہمیشہ دشمن رہی ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار معروف عالم دین علامہ قاری محمد اشفاق سعیدی گولڑی نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں نہتے اور بے گناہ مسلمانوں کو آئے روز قتل کیا جا رہا ہے اور اسلام اور پاکستان کے استحکام کو پامال کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

پاکستان بھر کے مسلمانوں کو آپس میں لڑوانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں ۔غیر مسلم ایجنٹ پاکستان میں آئے روز کسی نہ کسی مسلمان کو قتل کر کے فرقہ وارانہ تصادات پیدہ کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ جن کو روکنے کیلئے تمام پاکستانیوں اور مسلمانوں کو یکجا ہونے کی اشد ضرورت ہے تاکہ غیر مسلموں کے ناپاک ارادوں کو بے نقاب و بے سود کیا جا سکے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں قتل و غاری کو ختم کرنے کیلئے تمام مسلمانوں کو یکجہتی ، بھائی چارے اور اتحاد بین المسلمین کی مثال قائم کرنی ہو گی اور تمام مسلمانوں کو پاکستان کے استحکام کی خاطر یکجا ہونا پڑے گا جب جا کہ پاکستان امن و امان کی فضاء قائم ہو سکے گی اور پاکستان میں امن وامان قائم ہو گا۔