فیصل آباد (جیوڈیسک) گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ ملک کیلئے جانوں کا نذرانہ دینے والوں کا خون صلہ مانگ رہا ہے، قربانیاں دینے والوں کا صلہ پاکستان کو ترقی دے کے دیا جائے۔
فیصل آباد میں زرعی یونیورسٹی کے 23 ویں کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ ملک میں امن وامان اور معاشی صورتحال بہتر ہوئی ہے، آپریشن ضرب عضب اورکراچی آپریشن میں کامیابی ملی ہے، ملک کیلئے جانوں کا نذرانہ دینے والوں کا خون صلہ مانگ رہا ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ قربانیاں دینے والوں کا صلہ پاکستان کو ترقی دے کے دیا جائے، انہوں نے طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ڈگریاں لینے کے بعد گھروں میں بیٹھنے کی بجائے ملک اور قوم کی خدمت و ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں ۔