ملک میں لوڈشیڈنگ کا جن بے قابو ہے۔ بجلی کا شارٹ فال تین ہزار میگاواٹ ہوجانے سے بڑے شہروں میں آٹھ جبکہ دیہات میں بارہ گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔
ملک میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ تاحال زوروں پر ہے۔ این ٹی ڈی سے کے مطابق بجلی کا شارٹ فال تین ہزار میگاواٹ ہو گیا۔ ملک میں بجلی کی طلب سولہ ہزارتین سو پچاس جبکہ پیداوار تیرہ ہزار تین سو پچاس میگاواٹ ہے۔ ملک میں تھرمل ذرائع سے سترہ سو دس ، آئی پی پیز پاچن ہزار چھ سو بیس اور ہائیڈل ذرائع سے چھ ہزار بیس میگاواٹ بجلی حاصل کی جا رہی ہے۔
ملک کے بڑے شہروں میں چھ سے آٹھ جبکہ دیہات میں دس سے بارہ گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ کراچی کے بعد پنجاب کے صنعتی شہر فیصل آباد کی ٹیکسٹائل، گجرانولہ، گجرات کی الیکٹریکل اور سیالکوٹ میں کھیلوں کی صنعت کو بری طرح نقصان ہو رہا ہے۔ طویل لوڈشیڈنگ سے کام تین شفٹوں کی بجائے دو شفٹوں میں کیا جا رہا ہے جبکہ بیشتر فیکٹریوں کو تالے لگ گئے ہیں۔