ملک کو لوڈ شیڈنگ، کرپشن، مہنگائی، بیروزگاری سے مسلم لیگ (ن) نجات دلائے گی۔رانا مبشراقبال
Posted on August 20, 2013 By Geo Urdu لاہور
لاہور ( ) لاہور حلقہ این اے 129 ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ(ن) کی نامزد امیدوار محترمہ شازیہ مبشر اقبال کے انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے ن لیگ کے مرکزی رہنماء رانا مبشر اقبال ،چیف آرگنائزر لیبرونگ لاہور رائو ناصر علی خاں میئو،صدر لیبرونگ لاہورچودھری شہزاد انور، حاجی اخترحسین، نیامت علی بھٹی، صدرلیبرونگ یوسی 146 رمضان گج، سینئرنائب صدرلیبرونگ یوسی 146 اعجازاحمد نے کہا کہ ملک کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ، کرپشن، مہنگائی، بیروزگاری اور دیگر مسائل سے صرف مسلم لیگ (ن) کی قیادت ہی نجات دلا سکتی ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی اعتدال پسند قیادت نے ہمیشہ قومی ایشوزبارے سنجیدہ اور دوٹوک موقف اپنایاہے، انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت ملک میں تعمیری تبدیلی معاشی سرگرمیوں میں تیزی اور گھر گھر خوشحالی کیلئے قومی اداروں کواپ گریڈ منظم اور پوری طرح فعال کریگی عصری چیلنجز سے نبرد آزماہ ہونے کیلئے وفاقی اور صوبائی اداروں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائیگا۔
میاں نواز شریف کی طرف سے قیام امن کیلئے ٹھوس اور دوررس اقدامات کا اعلان خوش آئند ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ہمیشہ قومی مفادات کومقدم سمجھا اور چاروں صوبوں کے درمیا نقومی یکجہتی کو فروغ دیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کا پانچ سالہ دور کرپشن اور لوٹ مار کا دور رہا ہے۔
گذشتہ حکومت کے دوران کئی قومی اداروں کو بے دردی سے لوٹا گیا پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت ان اداروں کو اپنے پائوں پرکھڑا کر کے منافع بخش اداروں میں تبدیل کرے گی۔ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کاویژن ہی ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی ہے بجلی کی لوڈ شیڈنگ سمیت تمام چیلنجوں پرسخت توجہ دیتے ہوئے اسے جلدحل کیا جائیگا۔