ایران (اصل میڈیا ڈیسک) ایرانی صدر حسن روحانی نے ملک گیر لوڈ شیڈنگ پر عوام سے معذرت کی ہے۔
ملک کے مختلف علاقوں میں تعمیرات مکمل ہونے والے فری ٹریڈ اور انڈسڑیل زون کی افتتاحی تقریب میں ویڈیو کال کے ذریعے شرکت کرنے والے روحانی نے اس دوران ملک میں حالیہ ایام میں بجلی کی عدم ترسیل کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہا کہ شدید گرمی کے باعث 2 تا 3 ہفتوں سے بجلی کی تواتر سے ترسیل منقطع ہے، رونما ہونے والی فنی خرابیوں کی بنا پر بعض علاقوں کو بجلی مہیا نہ کی جا سکی، جس پر میں عوام سے معذرت خواہ ہوں۔
بو شہر کے ایک ہزار میگا واٹ کے بجلی پیدا کرنے والے نکلیر پاور پلانٹ کے ایک دو بار عدم فعال بننے تا ہم اب معمول کے مطابق کام کرنے کا ذکر کرنے والے روحانی نے بجلی کی پیداوار کی اہمیت کی جانب اشارہ دیا۔