لاہور (جیوڈیسک) این ٹی ڈی سی نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ عارضی طور پر ختم کردی گئی۔ این ٹی ڈی سی کا کہنا ہے کہ موسم بہتر ہونے سے ڈیمانڈ سپلائی کا فرق ختم ہوگیا ہے اور اب لوڈ شیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کیا جائے گا۔
ترجمان این ٹی ڈی سی کے مطابق ملک میں بجلی کی رسد اور طلب برابر ہو گئی ہے، بجلی کی طلب بھی 11 ہزار میگاواٹ اور پیداواربھی 11 ہزار میگاواٹ ہے، اس طرح لوڈ شیڈنگ کاعارضی طور پر خاتمہ کر دیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق تمام پاور ہاوٴسز کو تیل اور گیس کی سپلائی بڑھا دی گئی ہے اور لوڈ شیڈنگ کا نیا شیڈول طلب اور رسد کے فرق کو دیکھتے ہوئے دیا جائے گا۔