بدین (عمران عباس) ملک کو لوٹنے والے اس وقت ملک سے بھاگ چکے ہیں، اور جو عوام کے ساتھ تھے وہ اس وقت بھی عوام کے درمیاں موجو دہیں، ان خیالوں کا اظہار سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے بدین میں بارش کے بعد ہونے والی تباہی کے بعد ضلع کے مختلف شہروں اور متاثرہ دیہاتوں کے دورے کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا
ذوالفقار مرزا نے کہا کہ آصف علی زرداری اور اس کی بہن فریال تالپر نے سندھ سمیت پورے پاکستان کو لوٹا اور جب ان سے حساب کتاب کی باری آئی تو وہ ملک سے فرار ہوگئے، انہوں نے کہا کہ وہ کہیں بھی جائیں اللہ کے عذاب سے نہیں بچ سکتے، انہوں نے مریذ کہا کہ گذشتہ بارشوں کے بعد ہونے والی تباہی میں بھی میں اور سابق اسپیکر قومی ڈاکٹر فہمدہ مرزا عوام کے شانہ بہ شانہ تھے۔
اس وقت بھی ہم اس عوام کے درمیاں موجود ہیں، بدین شہر کے مختلف سرکاری اسکول میں متاثرہ لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت کیمپ قائم کرلی ہیں جن کا دورا کرنے کے بعد ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے ان کو یقین دلایا کہ اس مشکل کی گھڑی میں ڈاکٹر مرزا آپ کے ساتھ ہے اور رہے گا۔