ملک بھر میں ایل پی جی 55 روپے فی کلو گرام میں فروخت ہو گی

 LPG

LPG

اسلام آباد (جیوڈیسک) پندرہ سال بعد ملک بھر میں پہلی بار ایل پی جی ایک ہی قیمت مقرر کر دی گئی اب ملک بھر میں ایل پی جی 55 روپے فی کلو گرام کے حساب سے ملے گی۔

ملک بھر میں ایل پی جی کی 55 روپے فی کلو گرام قیمت مقرر کر دی گئی اس بات کا اعلان ایل پی جی ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن کےچیئر مین عرفان کھوکھر نے اسلام آباد میں وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کے بعد کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں 15 سال کے بعد ایل پی جی کی قیمت ریگولیٹ کی گئی ، اور اب ایل پی جی کی قیمت 55 روپے فی کلو گرام ہو گی جبکہ ایل پی جی لٹر کی صورت میں 31 روپے فی لٹر کے حساب سے ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایل پی جی کی قیمت پٹرول کی قیمت کے مقابلے میں 110فیصد سستی ہے ، عرفان کھوکھر کا کہنا تھا کہ سترہ مارچ کو پاکستان کی پہلی ایل پی جی کانفرنس کرائیں گے۔

وزیر پیٹرولیم شاہد خان قان عباسی سے ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے لاہور میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ایل پی جی کو 15 سال کے بعد ایک بار پھر ریگیولیٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کا کہنا تھا کہ حکومت کی کوششوں کے بعد ایل پی جی کی قیمت پیٹرول سے 110 فیصد سستی یعنی 31 روپے فی کلو ہو چکی ہے۔

عرفان کھوکھر کا مزید کہنا تھا کہ ایل پی جی کا ماہانہ شاٹ فال 50 ہزار ٹن ہے اس لئے حکومت ایل پی جی کی درآمدات کو آسان بنائے تاکہ عوام کو سستی گیس کا حصول باآسانی ممکن ہو سکے۔