کراچی (جیوڈیسک) کراچی سمیت ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہوگا۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی پروڈیوسرز نے ایل پی جی کی۔
فی ٹن قیمت 10 ہزار 837 روپے بڑھا کر ایک لاکھ 4 ہزار 532 روپے کر دی ہے۔ کراچی میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 120 روپے جبکہ لاہور سمیت دیگر شہروں میں 125 سے 130 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔