اسلام آباد (جیوڈیسک) آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم گوجرانوالہ، لاہور اور کشمیر کے کچھ علاقوں میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور مرطوب رہے گا، تاہم گوجرانوالہ، لاہوراور کشمیر میں موسلا دھار بارش ہو سکتی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ گرمی دادو، سکھر، سبی، دالبندین اور رحیم یار خان میں پڑی، جہاں درجہ حرارت چالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔