اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مارشل لاء لگا تو پاکستان کی تباہی ہو گی، اگر دوبارہ پاکستان کی تباہی چاہتے ہیں تو مارشل لا لے آئیں۔
انھوں نے ایک انٹرویومیں کہا کہ مارشل لا کی مثال ایسی ہے جیسے کوئی کینسر کا علاج ڈسپنسری سے کرائے، کسی بھی ملک کے اندر مسائل ہوتے ہی ہیں، وہاں تھوڑی دیر کیلیے مارشل لالگ جاتا ہے، اس سے بظاہر یہی لگتا ہے ملک بہتر ہو گیا ہے مگر اسکے بعد درحقیقت حالات مزید بگڑ جاتے ہیں۔