اسلام آباد (جیوڈیسک) جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ڈی چوک کے دھرنے ناکام ہو چکے اور اب وہ جلسے کر کے اپنی ناکامی چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک میں وسط مدتی انتخابات دور دور تک نظر نہیں آ رہے جبکہ دھرنوں اور جلسوں سے انقلاب نہیں آیا کرتے، ڈی چوک کے دھرنے ناکام ہو چکے ہیں اور اب یہ دھرنے والے جلسے کر کے اپنی ناکامی چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ملالہ یوسف زئی کو امن کا نوبل انعام ملنے پر تنقید کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کروڑوں بچیاں پوچھتی ہیں کہ ملالہ نے تعلیم کے میدان میں کون سا کارنامہ انجام دیا اور انہیں نوبل انعام دینے کے پیچھے مغربی تہذیب کارفرما ہے۔