لاہور(جیوڈیسک) رمضان المبارک کا آخری عشرہ بھی آ پہنچا، ملک بھر کی مساجد میں ہزاروں کی تعداد میں روزے دار اعتکاف میں بیٹھ گئے۔ رمضان المبارک کے آخری عشرے کا اعتعکاف سنت موکدہ علی الکفایہ ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس شخص نے ایک دن کا بھی اعتعکاف کیا اللہ تبارک تعالی اس کے اور دوزخ کے درمیان تین خندقوں کا فاصلہ پیدا کر دیتا ہے اور ہر خندق مشرق سے مغرب کے درمیانی فاصلے سے زیادہ لمبی ہے۔
اعتعکاف میں لیلتہ القدر کا حصول بھی ممکن ہے کیونکہ برکتوں اور رحمتوں والی رات رمضان المبارک کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں ہوتی ہے۔ اعتعکاف میں بیٹھنے والوں میں بزرگوں کے ساتھ ساتھ نوجوان بھی شامل ہیں۔ بیشتر مساجد میں اعتعکاف کے لئے گنجائش میں اضافہ کیا گیا ہے۔
جس سے مساجد کی رونقیں مزید بڑھ گئی ہیں۔ معتکفین رمضان کے آخری عشرے میں دنیاوی معاملات سے کٹ کر اللہ کی خوشنودی کے لیئے عبادات میں مصروف ہیں جو یقیننا یہ بہت بڑی سعادت ہے۔