اسلام آباد (جیوڈیسک) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک میں جاری مون سون کے سلسلے میں آج سے کمی کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش مالم جبہ میں 67 ملی میٹر رکارڈ کی گئی۔
بالاکوٹ میں 28، سیدو شریف 21 ، پارا چنار19 ،گجرات 15،راولا کوٹ 9، کاکول، مظفرآباد، میں 3،ہنزہ،گوپس2 ، دیر،سبی، منگلااور منڈی بہاالدین میں ایک ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
آئندہ 24 گھنٹے کے دوران گوجرانوالہ، لاہور اور کشمیرمیں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔ راول پنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، ہزارہ ڈویڑ ن،ڈیرہ غازی خان اور ژوب میں بھی چند ایک مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔