اسلام آباد (جیوڈیسک) ملک میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی کشمیر سمیت، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ پنجاب کے شہر حافظ آباد میں رات گئے سے صبح سویرے تک موسلادھار بارش ہوئی۔ بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا اور گلیاں جوہڑ کا منظر پیش کرنے لگی ہیں۔ بلوچستان کے شہر حب اور گردونواح میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش کاکول میں 45 ملی میٹر،لاہور میں 32 ملی میٹر، سیالکوٹ میں 29 ، منڈی بہاوالدین میں 27 اور اسلام آباد میں 22 ملی میٹر ریکارڈکی گئی۔ ملک کے ملک کے اکثر علاقوں میں موسم گرم رہا۔ محکمہ موسمیات نے آج اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور گوجرانوالہ، سرگودھا، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ پشاور، کوہاٹ اور مالاکنڈ میں چند مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔