اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ ملک کے میدانی علاقوں میں گرمی سے شہریوں کا برا حال ہے۔ سندھ میں سکھر، نواب شاہ، دادو، جیکب آباد، لاڑکانہ، میر پور خاص اور نورپور تھل میں گرمی نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔
پنجاب میں ڈیرہ غازی خان، رحیم یارخان، جھنگ، ملتان، فیصل آباد اور سرگودھا میں برف، آئس کریم، برف کے گولوں، گنے کا رس ،لسی اور تربوز کے شربت کے ٹھیلوں پر رش بڑھ گیا ہے۔ بلوچستان میں چمن، پشین، نصیر آباد، جعفر آباد سمیت متعدد مقامات پر سورج آگ برسا رہا ہے۔ خیبر پختونخواہ میں سوات اور ایبٹ آباد میں بھی سورج کی آب و تاب برقرار ہے۔