آئندہ تین سے چار روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد، خشک رہے گا

Weather

Weather

لاہور (جیوڈیسک) آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک اور گلگت بلتستان، مالاکنڈ ڈویژن میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک میں سب سے کم درجہ حرارت سکردو منفی 11،استور منفی 08،گوپس منفی 07،قلات، ہنزہ منفی 05، گلگت، کالام، پاراچنار منفی 03، راولا کوٹ منفی 02،دروش میں منفی 01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم گلگت بلتستان اور مالاکنڈ ڈویژن میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

آئندہ تین سے چار روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔