اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد کا موسم سرد اور ابر آلود ہے، آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم گلگت بلتستان کشمیر اس سے ملحقہ علاقوں میں بعض مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو سے تین روز کے دوران شمالی بلوچستان سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔ اس دوران پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کےوقت کہیں کہیں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم گلگت بلتستان، کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں بعض مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔