اسلام آباد (جیوڈیسک) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔ شانگلہ کے مختلف علاقوں میں بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔
خیبرپختونخوا میں شانگلہ کے مختلف علاقوں میں بارش اور بالائی مقام پر برفباری ہو رہی ہے جس کی وجہ سے سردی بڑھ گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز تک ملک کے زیادہ تر حصوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔
راولپنڈی، اسلام آباد، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور ڈویژن اور گلگلت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو سکتی ہے۔