لاہور (جیوڈیسک) ملک میں جاری گرمی کی لہر نے آج بھی عوام کو نڈھال کئے رکھا۔ جنوبی اور وسطی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے۔ ہر طرف لو کے تھپیڑے چلتے رہے۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پارہ مزید بڑھنے کی پشین گوئی کی ہے۔ گرمی سے نجات کے لئے لوگوں نے نہروں کا رُخ کر لیا اور ٹھنڈے پانی میں نہا کر گرمی بھگاتے رہے۔ اس موقع پر نہروں پر رش لگ گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مالا کنڈ، مکران، قلات ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔