ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ روز تک موسم گرم اور مرطوب رہے گا

Warm weather

Warm weather

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا تاہم کشمیر، گلگت، شمال مشرقی پنجاب، مالاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ اور قلات میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گوجرانوالہ، سرگودھا، مالاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ، گلگت اور کشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش راولاکوٹ میں چوالیس ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ آج ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین میں اکتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ آج ملک کے مختلف شہروں کا درجہ حرارت کچھ اس طرح رہا حیدرآباد، ملتان اور پشاور میں سینتیس، فیصل آباد چھتیس، اسلام آباد اور مظفرآباد میں چونتیس، کراچی، کوئٹہ اور لاہور میں تینتیس، گلگت اکتیس، اسکردو انتیس اور مری میں تیئس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔