اسلام آباد (جیوڈیسک) آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم آج شام اسلام آباد،، راولپنڈی،، کشمیر اور ہزارہ میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہاجبکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں یہی صورتحال برقرار رہے گی۔
تاہم آج شام ہزارہ، راولپنڈی، اسلام آباد اور کشمیرمیں گرج چمک کیساتھ بارش ہو سکتی ہے،، گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ گرمی دالبندین اور نوکنڈی میں پڑی،، جہاں درجہ حرارت اکتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔