لاہور (جیوڈیسک) لاہور آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بالائی سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں آئندہ چند روز تک بارش کا کوئی امکان نہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اورکشمیر میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔