ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر گرم اور مرطوب رہے گا تاہم بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اگلے بارہ گھنٹے کے دوران اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، راولپنڈی، ہزارہ ڈویژنوں اور کشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق رواں ہفتے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ منقطع رہے گا لیکن ملک کے بالائی علاقوں میں دو یا تین روز کے بعد معول کی بارشیں ہونے کی توقع ہے۔