اسلام آباد (جیوڈیسک) ملک کے بیشتر مقامات پر موسم گرم ہے اور محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں موجودہ ہفتے موسم بہار کی بارشوں کے دو نئے سلسلوں کی پیش گوئی کی ہے۔ سندھ میں نواب شاہ ، سکھر ، بدین ، تھرپارکر ، حیدرآباد، مٹیاری ، ہالا اورٹنڈو محمد خان سمیت کئی مقامات پر گرمی بڑھنے لگی ہے۔
پنجاب میں ملتان ، فیصل آباد ، گوجرانوالہ میں شہریوں نے گرمی بھگانے کے لئے ٹھندے مشربات کا استعمال کر دیا ہے۔ بلوچستان کے میدانی علاقوں جعفرآباد، نصیرآباد، جھل مگسی، بولان اور سبی میں موسم تبدیل ہونے سے بچوں بڑوں میں گلے سینے کے امراض بڑھتے جارہے ہیں۔ خیبر پختونخوا میں موسم تھوڑا گرم ہونے کے ساتھ ساتھ خشک ہے۔
دوسری جانب گلگت بلتستان میں استور ، دیامر ، غذر میں سردی تو کچھ کم ہوئی ہے، لیکن ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں ادھر آزاد کشمیر ، مالاکنڈ ڈویژن میں مطلع آبر آلود ہے۔ آج سب سے کم درجہ حرارت ضلع سوات کی وادی کالام میں منفی 02 اور سب سے زیادہ درجہ حرارت سندھ میں مٹھی ، اور چھور میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا۔