اسلام آباد (جیوڈیسک) ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ گرمی میں مضر صحت مشروبات اور آلود ہ پانی سے مختلف امراض پھیل رہے ہیں۔ ملک بھر میں گر می کی لہر جا ر ی ہے۔ دن کے وقت گلیاں، بازار اور سٹر کیں سنسا ن جب کہ مارکیٹوں میں خر یدارنہ ہو نے کے برابر ہوتے ہیں۔
بار بار بجلی کی بندش کے باعث کارخانوں میں برف نہ جمنے سے برف نایاب ہوگئی ہے جبکہ گرمی بھگانے کے لئے غیر معیاری مشروبات اور آلودہ پانی کے استعمال سے پیٹ کے امراض بھی پھیل رہےہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی کی حالیہ لہر مزید 3 روز تک جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، راولپنڈی، سرگودھا اور گلگت بلتستان ڈویژن میں ہلکی بارش کی توقع ہے۔