ملک کے بیشتر حصوں میں گرمی میں کمی آگئی

Heat

Heat

اسلام آباد (جیوڈیسک) ملک کے بیشتر حصوں میں گرمی میں کمی آگئی ہے۔ آئندہ چند روز کے دوران اسلام آباد ، پنجاب ، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں کہیں کہیں مون سون بارش کا امکان ہے۔

پنجاب میں چنیوٹ اور گردونواح میں صبح سے ہی ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے موسم خوشگوار ہے۔ بلوچستان میں حب شہر میں ہلکی بار ش کے بعد ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگی اور گرمی میں کمی آگئی ، ادھر خیبر پختونخوا میں موسم جزوی طور پر ابر آلود ہے۔

سندھ کے شہروں میں پہلے کے مقابلے میں کافی حد تک گرمی میں کمی آگئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر ، اسلام آباد ، شمال مشرقی پنجاب ، ہزارہ ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ مالا کنڈ، پشاور، بنوں ، ڈی جی خان، بہالپور ڈویژن میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔