ملک کے بیشتر علاقے بدستور گرمی کی لپیٹ میں

Country

اسلام آباد(جیو ڈیسک)اسلام آبادملک کے بیشتر علاقے بدستور گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو سے تین روز میں گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ملک بھر میں موسم گرما زوروں پر ہے۔سندھ پنجاب اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں تو جیسے آگ برستی رہی۔ سندھ کا علاقہ دادو گرم ترین علاقہ رہا جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

حیدرآباد میں 45 جبکہ نواب شاہ ،سکھر،پڈعیدن،چھور اور لسبیلا میں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔تاہم مالاکنڈ،ہزارہ،پشاور،راولپنڈی اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔