ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی لہر برقرار رہے گی، محکمہ موسمیات

Meteorological Department

Meteorological Department

لاہور (جیوڈیسک) ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران گرمی کی لہر برقرار رہے گی۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق اگلے چند روز کے دوران ملک کیاکثر علاقوں میں موسم گرم رہے گا۔ گزشتہ

روز سب سے زیادہ گرمی دادو اور بھکر میں پڑی جہاں پارہ اڑتالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ لاہور میں درجہ حرارت تینتالیس درجے رہا، ملتان میں درجہ حرارت پینتالیس، فیصل آباد چوالیس اور حیدر آباد میں درجہ حرارت انتالیس سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔