اسلام آباد(جیو ڈیسک)اسلام آباد ملک کے بیشتر شہروں میں گرمی نے شدت اختیار کرلی ہے۔ لاڑکانہ میں درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے گرمی کی لہر مزید 2 سے 3روز جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ سندھ اوربلوچستان کے اکثر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، جہاں دن بھر سورج جیسے آگ برساتا رہتا ہے۔ سخت گرمی میں شہریوں کا گھروں سے نکلنا بھی مشکل ہے تاہم روزی کمانے کی غرض سے شہریوں کو باہر کارخ کرنا بھی پڑتا ہے۔
ایسے میں شہری گرمی بھگانے کے لیے بازاروں میں ملنے والے مشروبات کا استعمال کرتے ہیں۔ پنجاب ،خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں بھی موسم گرما ڈیرے ڈالے ہوئے ہے۔ گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ گرمی لاڑکانہ میں پڑی جہاں درجہ حرارت 48ڈگری سینٹی گریڈ رکاڑد کیا گیا۔ نوابشاہ، جیکب آباد،تربت میں 47، پڈعیڈن، سکھراور رحیم یار خان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46 سیٹی گریڈ رہا۔