ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان

Islambad

Islambad

اسلام آباد(جیوڈیسک)اسلام آبادآئندہ چوبیس گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا، کشمیر ، گلگت بلتستان اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند ایک مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز میں سندھ اور بلوچستان میں دن کے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔

پارا چنار منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ سب سے سرد مقام رہا۔کالام کا درجہ حرارت منفی 5،قلات اور استور منفی 4 ،گوپس اور مالم جبہ میں منفی 2 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 14،اسلام آباد اور لاہور میں 9،پشاور 16 اور کوئٹہ میں منفی 4 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔