اسلام آباد(جیوڈیسک)ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہے گا، مالا کنڈ،ہزارہ ڈویژن،کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ مالا کنڈ،ہزارہ ڈویژن،کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہا کشمیر کے چند ایک مقامات پرہلکی بارش بھی ہوئی ۔سب سے ز یادہ درجہ حرارت چھور میں سینتیس ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
اسلام آباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت اٹھائیس ڈگری جب کہ کراچی اور لاہورمیں پارہ بتیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔