اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا تاہم بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں بادل چھائے رہنے اور بارش کا امکان ہے۔گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد ہوتا جارہا ہے۔
اسکردو میں پارہ منفی 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کے بعد جیسے زندگی منجمد ہوگئی پائپ لائنوں میں پانی بھی جمنے لگا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو پانی کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔ مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویڑن سمیت خیبر پختونخوا کے تمام شہروں میں بھی سردی بڑھتی جارہی ہے۔
اپر دیر میں گزشتہ روز ہلکی بارش اور برفباری ہوئی۔ سندھ پنجاب اور بلوچستان میں بھی سرد ہوائیں چلنا شروع ہوگئی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے مختلف شہروں میں درجہ حرارت کچھ اس طرح رہنے کا امکان ہے۔