اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چند گھنٹوں کے دوران ملاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ، راولپنڈی ڈویڑنز، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں چند ایک مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
جبکہ پورے ملک میں گرمی کی لہر برقرار ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جیکب آباد میں درجہ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ دادو اور لاڑکانہ میں 48 جبکہ بھکر میں پارہ 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔