ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

Islamabad Dry Weather

Islamabad Dry Weather

اسلام آباد (جیوڈیسک) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، تاہم بلوچستان کے بعض علاقوں میں آج بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ رات پنجاب کے میدانی علاقوں میں اکثر مقامات پر ہلکی دھند چھائی رہی جس کی وجہ سے ٹریفک حادثات بھی پیش آئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، گلگت بلتستان میں کہیں کہیں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ ملک میں کم سے کم درجہ حرارت پارا چنار میں منفی دس ڈگری سینٹی گریڈ ریکاڑد کیا گیا۔