اسلام آباد(جیوڈیسک)اسلام آباد ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک ہے ۔ سندھ اور پنجاب میں روز بروز گرمی میں اضافے نے ٹھنڈے مشروبات کی مانگ بڑھا دی ہے۔سندھ میں موسم گرم اور خشک ہے۔
نواب شاہ،جیکب آباد،سکھر،حیدر آباداور لاڑکانہ سمیت کئی علاقوں میں دن کے اوقات میں درجہ حرارت 40 سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کرجاتا ہے جس کے باعث لوگ گھروں میں رہنے کو ترجیح دیتے ہیں۔
پنجاب کے جنوبی حصوں میں بھی گرمی میں اضافے کے ساتھ ہی ٹھنڈے مشروبات کی طلب بڑھ گئی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ دو سے تین روز کے دوران سندھ اور بلوچستان میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے۔