ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

Warm weather

Warm weather

اسلام آباد(جیوڈیسک)آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ آئندہ دو سے تین روز کے دوران صوبہ سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں دن کے درجہ حرارت میں دو سے چھ ڈگری سینٹی گریڈ اضافے کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا، تاہم مالا کنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواں کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارز بونجی میں 17 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

جبکہ کوٹلی میں 15، گڑھی ڈوپٹہ میں 13، مالم جبہ 10، راولاکوٹ 09، استور 05، ہنزہ کالام اور مری میں 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ادھر آج اسلام آباد میں 28، لاہور اور کراچی میں 35، مری میں 13، اسکردو میں 24 اور کوئٹہ میں 25 اور پشاور میں 29، گلگت میں 22، فیصل آباد میں 34 درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔