لاہور (جیوڈیسک) لاہور آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم مالاکنڈ ،ہزارہ، پشاور کوہاٹ راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا ڈویژن اور گلگت بلتستان، کشمیر میں تیز گرد آلود ہوائیں چلنے کے علاوہ بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار رہی،بالائی خیبرپختونخوا، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی، گرد آلود ہوائیں چلنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش مالم جبہ اور پارا چنار میں 28 ملی میٹر جبکہ کوٹلی 15 ، اسلام آباد 12، راولا کوٹ 11، کاکول 09، پٹن اور مری 08، پشاور 7، بالاکوٹ، سیدو شریف 06، میر کھانی، چراٹ، چلاس، کالام 04، مظفر آباد، منگلہ اور سیالکوٹ میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔