ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

Weather Hot

Weather Hot

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی لہر مزید تین دن جاری رہے گی۔ ملک کے بیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ اندرون سندھ اور پنجاب علاقے دادو، جیکب آباد، لاڑکانہ، سکھر، بھکر، ملتان، سرگودھا، میانوالی اور ڈی جی خان شدید گرم ہیں۔

گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی نور پور تھل میں پڑی جہاں درجہ حرارت 50 ڈگری تک جا پہنچا۔ لاہور میں آج موسم گرم رہے گا۔ صبح گیارہ بجے یہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام آباد میں بھی سورج آب و تاب کے ساتھ چمک رہا ہے۔ یہاں درجہ حرارت 39 ریکارڈ کیا گیا۔

کراچی میں آسمان پر ہلکے بادل چھائے ہیں۔ درجہ حرارت 35 ڈگری رہا۔ پشاور میں بھی آج دن گرم ہے یہاں درجہ حرارت 36 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ کوئٹہ میں دھوپ ہے جس کے باعث حدت بڑھ گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی لہر میں دن کے مختلف اوقات میں کمی بیشی ہوتی رہے گی۔